[t4b-ticker]
Home کھیل فخر زمان بھی بگ بیش لیگ کھیلنے کو تیار، برسبین ہیٹ سے معاملات طے پاگئے

فخر زمان بھی بگ بیش لیگ کھیلنے کو تیار، برسبین ہیٹ سے معاملات طے پاگئے

by imran

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان کے بھی بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ سے معاملات طے پاگئے ہیں، ان کی آسٹریلیا روانگی ویزے کی فراہمی سے مشروط ہے۔

31 سالہ فخر زمان حالیہ سیزن میں بگ بیش کھیلنے والے چھٹے پاکستانی کرکٹر ہوں گے۔

ان کے برسبین ہیٹ سے معاملات طے پاگئے ہیں تاہم روانگی کی تاریخ ویزے کی فراہمی سے مشروط ہے۔

ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اگلے ہفتے کے آغاز میں جارح مزاج بیٹر کو ویزہ مل جائے گا۔

فخر زمان سے قبل شاداب خان، حارث رؤف، محمد حسنین، سید فریدون اور احمد دانیال بھی آسٹریلیا کے بگ بیش لیگ میں شریک ہیں۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔