[t4b-ticker]
Home کھیل پی ایس ایل7،اسٹیڈیم میں 100فیصد شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل7،اسٹیڈیم میں 100فیصد شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی

by imran

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 7کے میچز اسٹیڈیم میں 100فیصدگنجائش کے ساتھ شائقین کو دیکھنےکی اجازت دے دی۔این سی او سی نے پی ایس ایل میچز کے حوالے سے مراسلہ وفاق، صوبوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کو ارسال کردیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صرف مکمل ویکسینیشن کے حامل افراد کواسٹیڈیم میں میچ دیکھنےکی اجازت ہوگی، پی سی بی ویکسینیٹڈ افراد کو ٹکٹ کے اجرا کے لیے میکنزم تیارکرےگا۔این سی او سی کے مطابق پی سی بی کرکٹ میچز کے لیے سکیورٹی انتظامات کا ذمہ دار ہوگا اورگرانڈ میں ایس او پیزپر عمل درآمد کی ذمہ داری بھی پی سی بی پر ہوگی۔مراسلے میں مزیدکہا گیا ہے کہ کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کے لیے ماسک کی پابندی سمیت سماجی فاصلہ رکھنا لازم ہوگا۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔