[t4b-ticker]
Home شوبز/تفریح صبور علی اور علی انصاری کی مایوں کی تصاویر و ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

صبور علی اور علی انصاری کی مایوں کی تصاویر و ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

by imran

کراچی (آئی این پی) معروف اداکار جوڑی صبور علی اور علی انصاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور گزشتہ شب ان کی مایوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ گزشتہ روز صبور علی اور علی انصاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور گزشتہ شب اس جوڑی کی مایوں کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبور علی نے اپنی مایوں میں پیلے رنگ کا روایتی لباس زیب تن کیا جس کے ساتھ انہوں نے لال ڈوپٹہ بھی پہنا۔دوسری جانب علی انصاری نے موسم سرما کی مناسبت سے گرم شال کے ساتھ سفید لباس زیب تن کیا۔وائرل ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو میں سجل علی کو اپنے بہنوئی علی انصاری کو ہلدی لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔صبور اور علی انصاری کی مایوں کی تصاویر اور ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے محبت بھرے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ صبور علی اور علی انصاری رواں ماہ 22 جنوری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔