[t4b-ticker]
Home شوبز/تفریح ہریتھک روشن رواں سال اپنی سالگرہ کیوں نہیں منائیں گے؟

ہریتھک روشن رواں سال اپنی سالگرہ کیوں نہیں منائیں گے؟

by imran

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے معروف اداکار ہریتھک روشن نے اپنی 48 ویں سالگرہ سادگی سے منائی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سٹار ہریتھک روشن اڑتالیس سال کے ہو گئے اس موقع پر ان کے مداحوں کی جانب سے ابھی سے ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ہیپی برتھ ڈے ہریتھیک روشن ٹرینڈ چلایا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق عام طور پر اداکار سالگرہ کے موقع پر اپنے گھر کی عمارت سے باہر آتے ہیں اور اپنے مداحوں اور میڈیا پرسنز کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹتے اور تصاویر کھنچواتے ہیں تاہم ہریتھک روشن نے رواں سال اپنی سالگرہ کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے دھوم دھام سے نہیں منایا جس کی وجہ ہریتھک روشن کی پوری عمارت کو پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا کے خاندان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنیکی وجہ سے قرنطینہ کر دیا گیا ہے اس لیے ہریتھیک اپنے گھر پر ہی رہے تاہم اداکار نے اپنی فیملی کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔