[t4b-ticker]
Home شوبز/تفریح ہمایوں سعید کے دی کراؤن کا حصہ بننے پر شوبز ستارے خوش

ہمایوں سعید کے دی کراؤن کا حصہ بننے پر شوبز ستارے خوش

by imran

کراچی (آئی این پی) فلم و ٹی وی کے معروف اداکار ہمایوں سعید کو برطانوی شاہی خاندان پر مبنی سیریز دی کراؤن میں کاسٹ کیے جانے پر شوبز ستارے خوش‘ ہمایوں سعید کو مبارکبادوں کے ڈھیر لگ گئے۔ دی کراؤن کے آنے والے سیزن کے لیے ہمایوں سعید کو ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کرنے کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔ہمایوں سعید وہ پہلے پاکستانی اداکار ہیں جو نیٹ فلیکس کی کسی بھی سیریز میں کام کرنے جارہے ہیں۔معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے نیٹ فلیکس سیریز میں ہمایوں سعید کو کردار ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔اداکار احمد علی بٹ نے لکھا کہ پنجاب نہیں جاؤں گی سے دی کراؤن تک کا سفر مبارک ہو بھائی۔اداکار و میزبان واسع چوہدری نے بھی ہمایوں سعید کی کامیابیوں کو یاد کیا اور ڈاکٹر حسنات اور ہمایوں سعید کا ایک کولاج بھی شیئر کیا۔اداکار عثمان خالد بٹ نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا اور ہمایوں سعید کو مبارکباد دی۔گلوکار و اداکار علی ظفر نے ہمایوں سعید کے لیے کہا کہ اس کردار کے لیے آپ ہی بہترین انتخاب ہیں۔خیال رہے کہ شاہی خاندان پر بنے ڈرامہ میں ایک طرف شہزادی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی شادی اور اس کے اختتام کو موضوع بنایا گیا ہے۔ڈاکٹر حسنات خان کو شہزادی ڈیانا کی حقیقی محبت قرار دیا جاتا ہے، جنہیں وہ مسٹر ونڈرفل کے نام سے پکارتی تھیں۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔