[t4b-ticker]
Home شوبز/تفریح سجل علی نے احد کی تصویر ڈیلیٹ کردی‘ مداحوں کی تشویش میں اضافہ

سجل علی نے احد کی تصویر ڈیلیٹ کردی‘ مداحوں کی تشویش میں اضافہ

by imran

کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ سجل علی کی جانب سے اپنے شوہر اداکار احد رضا میر کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی تصویر ڈیلیٹ کر نے پر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل سجل علی کی چھوٹی بہن صبور علی کی شاد ی پر احد رضا میر اور ان کی فیملی کے شرکت نہ کرنے پر سوشل میڈیا سمیت متعدد حلقوں میں سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی سے متعلق چہ مگوئیاں جاری تھیں۔اس وقت اس جوڑی کے مداحوں کی نظریں اِن کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر لگی ہوئی ہیں کہ کہیں سے سب ٹھیک ہے کی خبر مل جائے جبکہ اب یہ خبر بھی وائرل ہے کہ سجل علی نے احد رضا میر کے ہمراہ شیئر کی گئی تصویر ڈیلیٹ کر دی ہے جس سے اس جوڑی کے مداحوں و فالوورز میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔