[t4b-ticker]
Home شوبز/تفریح شادی جلد کرلیں ورنہ نہیں ہوگی، ایمن خان

شادی جلد کرلیں ورنہ نہیں ہوگی، ایمن خان

by imran

کراچی (آئی این پی) خوبرو اداکارہ ایمن خان نے اپنی ساتھی اداکاراؤں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شادی جلد کرلیں ورنہ ان کی شادی ہی نہیں ہوگی۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو رتے ہوئے ایمن خان کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے کبھی اپنے شوہر، منیب بٹ کو کسی اور لڑکی کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تو وہ منیب کو ان کی ہی پستول سے گولی مار دیں گی اور اس لڑکی کو بھی جان سے ختم کر دیں گی۔شادی سے متعلق سوال کے جواب میں ایمن خان نے کہا کہ ان کے خیال میں جب وقت ملے تو شادی جلدی کر لینی چاہیے، شادی کے لیے دیر نہیں کرنی چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ اگر کیریئر بنانے کی غرض سے شادی کے لیے بہت زیادہ وقت لے لیا جائے تو پھر شادی ہی نہیں ہوتی، پاکستان انڈسٹری میں کتنی ساری اداکارائیں ہیں جو کہ تا حال غیر شادی شدہ ہیں۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔