[t4b-ticker]
Home شوبز/تفریح عاصم اظہر مداح کی بدتمیزی پر کنسرٹ ادھورا چھوڑ گئے

عاصم اظہر مداح کی بدتمیزی پر کنسرٹ ادھورا چھوڑ گئے

by imran

لاہور (آئی این پی) معروف گلوکار عاصم اظہر کنسرٹ میں موجود مداح کی بدتمیزی کے باعث کنسرٹ ادھورا چھوڑ گئے۔عاصم اظہر کے حالیہ کنسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں انہیں گلوکاری کے دوران ہی اسٹیج سے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کنسرٹ کے دوران وہاں موجود ایک شخص نے عاصم اظہر کی طرف بوتل اچھال دی۔عاصم اظہر کو مداح کی طرف سے ایسی کسی حرکت کی توقع نہیں تھی لہذا انہوں نے کنسرٹ چھوڑنے کو ترجیح دی۔خیال رہے کہ آج کل کنسرٹس میں ایسے بے شمار واقعات دیکھنے میں آرہے ہیں، عاطف اسلم کے کنسرٹ میں خاتون سے بدتمیزی کی گئی تھی جس کے بعد وہ کنسرٹ ادھورا چھوڑ گئے تھے۔بعد ازاں آئمہ بیگ کے کنسرٹ میں آگ کا شعلہ بھڑک اٹھا تھا جس سے وہ بال بال بچی تھیں۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔