[t4b-ticker]
Home شوبز/تفریح جیل میں کاغذی تھیلے بنا کر 500روپے کمائے تھے‘ سنجے دت

جیل میں کاغذی تھیلے بنا کر 500روپے کمائے تھے‘ سنجے دت

by imran

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت نے انکشاف کیا کہ انہوں نے جیل میں کاغذی تھیلے بناکر 500 روپے کمائے تھے اور یہ رقم اہلیہ کو دے دی تھی۔ایک انٹرویو میں سنجے دت نے جیل میں گزارے گئے اپنے وقت کا ذکر کیا تھا کہ کس طرح انہوں نے وہاں دستی مزدوری کرکے 500 روپے کمائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جیل میں اخبارات سے کاغذ کے تھیلے بناتے تھے، مجھے فی بیگ 20 پیسے ملتے تھے اور میں روزانہ کی بنیاد پر 50 سے 100 کے درمیان تھیلے بناتا تھا۔سنجے دت نے کہا کہ میں نے تقریبا 400 سے 500 بھارتی روپے کمائے تھے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ میں جب سال 2016 میں جیل سے باہر آیا تو میں نے یہ ساری رقم اپنی اہلیہ کو دی تھی کیونکہ وہ 500 روپے میرے لیے 5000 کروڑ روپے کے برابر تھے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔