[t4b-ticker]
Home شوبز/تفریح امریکی کامیڈین باب سیجٹ انتقال کرگئے

امریکی کامیڈین باب سیجٹ انتقال کرگئے

by imran

لاس اینجلس (آئی این پی) امریکی کامیڈین اور فل ہاس اسٹار باب سیجٹ ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1980 اور 1990 کی دہائیوں میں ٹی وی سیریز فل ہاس کے اسٹار کے طور پر شہرت پانے والے امریکی مزاح نگار باب سیجٹ فلوریڈا کے ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اب تک کی تحقیق میں جائے وقوعہ سے کسی قسم کی کوئی منشیات یا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔دوسری جانب اپنی موت سے چند گھنٹے قبل باب سیجٹ نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکانٹ پر اپنی سیلفی شیئر کی تھی جس میں وہ کافی خوش نظر آرہے تھے۔65 سال کی عمر میں دنیا سے کوچ کرجانے والے باب سیجٹ ٹی وی سیریز فل ہاس میں اپنے کردار کی وجہ سے مشہور تھے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔