[t4b-ticker]
Home کھیل شاہد آفریدی نے والدین سے بچوں کاڈوپ ٹیسٹ کرانے کی اپیل کردی معاشرے میں نوجوانوں میں منشیات کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، میری والدین سمیت اساتذہ سے اپیل ہے کہ اسکول، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طالب علموں کا سال میں کم ازکم 2 مرتبہ ڈوپ ٹیسٹ لازمی ہو،شاہد آفریدی

شاہد آفریدی نے والدین سے بچوں کاڈوپ ٹیسٹ کرانے کی اپیل کردی معاشرے میں نوجوانوں میں منشیات کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، میری والدین سمیت اساتذہ سے اپیل ہے کہ اسکول، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طالب علموں کا سال میں کم ازکم 2 مرتبہ ڈوپ ٹیسٹ لازمی ہو،شاہد آفریدی

by imran

کراچی (آئی این پی)شاہد آفریدی کے یوٹیوب چینل پر جاری ایک ویڈیو میں سابق کپتان نے والدین اور اساتذہ سے بچوں کا DOPٹیسٹ کروانے کی اپیل کی ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمارے یہاں بہت سے والدین اور اساتذہ بچوں کے حوالے سے پریشان رہتے ہیں ان میں سے کچھ خاندان ایسے بھی ہیں جن کو پولیس تھانوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ پریشانی ہمارے نوجوانوں میں منشیات کا استعمال ہے، معاشرے میں نوجوانوں میں منشیات کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، محبت مجھ سمیت تمام والدین اپنے بچوں سے کرتے ہیں لیکن یہ محبت ایسی ہونی چاہیے جو آپ کو محبت میں اندھا نہ کردے۔سابق کپتان نے والدین اور اساتذہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کی بیرونی سرگرمیوں پر نظر رکھنی چاہیے لہٰذا میری والدین سمیت اساتذہ سے بھی اپیل ہے کہ اسکول، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طالب علموں کا سال میں کم ازکم 2 مرتبہ ڈوپ ٹیسٹ لازمی ہو، تاکہ کسی بھی مشکل اور پھر اس کے بعد ہونے والی تاخیر سے بچا جاسکے اور ہمیں پچھتانا نا پڑے۔

 

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔