[t4b-ticker]
Home کھیل پی ایس ایل 7، لاہور میں شیڈول میچز کے انتظامات سے متعلق اہم اجلاس میچز کی سیکورٹی اور اسٹیڈیم کے باہر فینز زون کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی، تماشائیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق،مجوزہ ٹریفک پلان پر بھی تبادلہ خیال

پی ایس ایل 7، لاہور میں شیڈول میچز کے انتظامات سے متعلق اہم اجلاس میچز کی سیکورٹی اور اسٹیڈیم کے باہر فینز زون کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی، تماشائیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق،مجوزہ ٹریفک پلان پر بھی تبادلہ خیال

by imran

لاہور(آئی این پی)چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی زیر صدارت پی ایس ایل 7 کے لاہور میں شیڈول میچز کے انتظامات اور سیکیورٹی پر اہم اجلاس ہوا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرمیں منعقدہ اجلاس کی نگرانی چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کی، اس اجلاس میں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اور چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے بھی شرکت کی ہے۔اجلاس میں ڈی سی لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، سی ٹی او لاہور سمیت صوبائی حکومت کے دیگر سیکورٹی احکام نے شرکت کی، جس میں پی ایس ایل کے میچز کی سیکورٹی اور اسٹیڈیم کے باہر فینز زون کے انتظامات کو حتمی شکل دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شرکاء نے اسٹیڈیم آمد کے لیے تماشائیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا، اسی دوران لیگ کے دونوں میں اسٹیڈیم کے اردگرد مجوزہ ٹریفک پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔