[t4b-ticker]
Home قومی جماعت الدعوۃ کے سربراہ کے گھر کے باہر بم دھماکا کرنے والے 4 مجرمان کو سزائے موت

جماعت الدعوۃ کے سربراہ کے گھر کے باہر بم دھماکا کرنے والے 4 مجرمان کو سزائے موت

by imran

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جوہر ٹاؤن میں جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی رہائش گاہ کے قریب گزشتہ سال ہونے والے دھماکے میں ملوث 4 ملزمان کو 9 مقدمات میں سزائے موت سنادی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سزا پانے والوں میں پیٹر پال، عید گل، ضیاء اللہ اور سجاد حسین شامل ہیں۔

ٹرائل جج نے ایک اور ملزم عائشہ گل کو بھی مرکزی ملزمان کی سہولت کاری کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی۔

سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر جج ارشد حسین بھٹہ نے ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت جیل میں کی۔

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے ملزمان کو گرفتار کیا اور مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ نے 56 گواہ پیش کیے تھے۔

ملزمان نے الزامات اور واقعے میں اپنے کردار سے انکار کرتے ہوئےکہا تھا کہ سی ٹی ڈی نے صرف اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے ان پر الزامات لگائے ہیں۔

یاد رہے23 جون 2021 کو جوہر ٹاؤن میں حافظ سعید کی رہائش گاہ کے قریب زور دار دھماکے میں ایک پولیس کانسٹیبل سمیت 3 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے تھے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔