کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر نجی سکول نے پہلی تا پنجم کلاسز بند کر دیں ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گلشن اقبال کے بلاک 10 میں نجی سکول کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت تک طلبہ کو گروپ کی صورت میں سکول بلایا جائے گا کہ پانچویں کلاس تک کے بچے آن لائن کلاسز لیں گے ۔ چھٹی سے اٹھویں تک کلاسز کے دو گروپ بانئے گئے ہیں تین روز تک ایک گروپ اور اگلے تین روز تک دوسرا گروپ سکول آئے گا۔