’ارتک بے‘ کی وفات پر پاکستانی مداحوں کا اظہارِ افسوس

imran
imran 25 جنوری, 2022
Updated 2022/01/25 at 11:02 صبح
1041746 1652170 5 updates
1041746 1652170 5 updates

دنیا بھر میں مقبول سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور زمانہ تاریخی تُرک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ میں ’ارتک بے‘ کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار آئبرک پیکچن کے انتقال پر پاکستانی مداحوں نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان میں اس وقت مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ارطغرل غازی ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔

ملک بھر میں موجود تُرک اداکار  آئبرک پیکچن کے مداحوں کی جا نب سے ان کے انتقال کی خبر سننے کے بعد تعزیتی پیغامات شیئر کرنے کا سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے۔

مداح اداکار کی سیریز ’ ارطغرل غازی‘ سے یادگار تصاویر اور مشہور ڈائلاگز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔

یہاں ایک نظر مداحوں کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹس پر ڈال لیتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز 51 سالہ تُرک اداکار آئبرک پیکچن جوکہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے، انتقال کر گئے ہیں۔

 آئبرک پیکچن کو ان کے آبائی گاؤں مرسیا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort