اداکارہ حاجرہ یامین کے والد انتقال کر گئے

imran
imran 27 جنوری, 2022
Updated 2022/01/27 at 11:44 صبح
275825 2666848 updates
275825 2666848 updates

پاکستانی اداکارہ حاجرہ یامین کے والد انتقال کرگئے۔

اداکارہ نے اپنے والد کے انتقال کی اطلاع انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی، انہوں نے قرآن شریف کی آیت شیئر کی ‘بے شک ہم اللہ کے لیے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف لوٹنا ہے’۔

حاجرہ نے مزید لکھا کہ یہ خبر اس وقت یہاں لکھنا بالکل آسان نہیں ہے، میرے ابو اس دنیا سے چلے گئے ہیں، یہ وہ سنگین نقصان ہے جس سے ہم سب اس وقت گزر رہے ہیں۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

اداکارہ کی جانب سے مداحوں سے ان کے مرحوم والد کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل کی گئی، اس کے علاوہ انہوں نے صارفین سے گھر والوں اور ان کے لیے صبر کی دعا کرنے کا بھی کہا۔

واضح رہے کہ حاجرہ یامین کئی پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں جیو ٹی وی کے ڈرامے بھولی بانو اور محبت چھوڑ دی میں نے بھی شامل ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort