‘تم جو گئے جیسے میرے بازو ٹوٹ گئے’، اداکارہ شگفتہ اعجاز کے والد انتقال کرگئے

admin
admin 3 فروری, 2022
Updated 2022/02/03 at 10:44 صبح
276478 2380147 updates
276478 2380147 updates

پاکستان کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے والد انتقال کرگئے۔

شگفتہ اعجاز نے اپنے والد کے انتقال کی اطلاع انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی، اداکارہ نے والد کے ہمراہ ایک یادگار تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ‘تم جو گئے تو جیسے میرے بازو ہی ٹوٹ گئے’۔

تاہم اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے والد کا انتقال کیسے ہوا، شگفتہ اعجاز کی پوسٹ پر شوبز انڈسٹری کے فنکاروں سمیت مداح تعزیتی کلمات لکھ رہے ہیں جب کہ ان کے والد کے ایصالِ ثواب اور مغفرت کی بھی دعا کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ شگفتہ اعجاز کی والدہ کا انتقال گزشتہ برس مارچ میں ہوا تھا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort