عمران خان کے بیٹوں کے اکاؤنٹ سے عید کی مبارکباد، جمائما کی وضاحت | اردو میڈیا

admin
admin 5 مئی, 2022
Updated 2022/05/05 at 8:13 صبح
284880 120711 updates
284880 120711 updates

 

جمائما نے قاسم اور سلیمان کے نام سے بنائے گئے اکاؤنٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے بیٹوں کی سوشل میڈیا موجود گی کے حوالے سے وضاحت پیش کی ہے/فوٹوفائلسابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دونوں بیٹوں سلیمان اور قاسم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق وضاحت دی ہے۔قاسم کے نام سے بنائے گئے اکاؤنٹ میں عید کے موقع پر عمران خان کو یاد کرتے ہوئے ہوئے ٹوئٹ کی گئی تھی جبکہ سلیمان عیسیٰ کے نام سے بنائے گئے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دونوں بھائیوں کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے والد کے ہمراہ پاکستان میں عید کو ایک خوبصورت یاد کہا گیا تھا۔جمائما گولڈ اسمتھ نے قاسم اور سلیمان کے نام سے بنائے گئے اکاؤنٹس کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے بیٹوں کی سوشل میڈیا موجود گی کے حوالے سے وضاحت پیش کی ہے۔عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کا کہنا تھا کہ یہ فیک اکاؤنٹس ہیں، میرے دونوں بیٹے سوشل میڈیا پر نہیں ہیں۔جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی ٹوئٹ میں ان اکاؤنٹس کو رپورٹ کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort