پی ٹی آئی نے حکومت کا انکوائری کمیشن مسترد کر دیا | اردو میڈیا

admin
admin 5 مئی, 2022
Updated 2022/05/05 at 11:51 صبح
284890 045334 updates
284890 045334 updates

 صرف وہ کمیشن قبول کریں گے جو آزاد عدلیہ کے تحت ہو اور کمیشن کی کارروائی براہ راست دکھائی جائے: فواد چوہدری۔ فوٹو: فائلپاکستان تحریک انصاف نے غیر ملکی سازش کے الزام کی تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت کے مجوزہ  انکوائری کمیشن کو مسترد کر دیا۔اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم صرف وہ کمیشن قبول کریں گے جو آزاد عدلیہ کے تحت ہو اور کمیشن کی کارروائی براہ راست دکھائی جائے۔وفاقی حکومت کے بشریٰ بی بی کی قریبی دوست پر الزامات کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ فرح خان کے خلاف ابھی تک کوئی کیس نہیں بنا سکے، الزام لگا نہیں رہے، پریس کانفرنسیں کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کمیشن کا سربراہ ایسا شخص ہو گا جس پر کسی کو شک نہیں ہو گا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort