غیرت کے نام پر اور ماڈلنگ کرنے پر بھائیوں کے ہاتھوں 2 لڑکیاں قتل ہوگئیں | اردو میڈیا

admin
admin 5 مئی, 2022
Updated 2022/05/05 at 1:55 شام
284895 065622 updates
284895 065622 updates

فوٹو: فائلپنجاب کے دو شہروں میں 2 بہنوں کو ان کے سگے  بھائیوں نے قتل کردیا۔پہلا واقعہ چیچہ وطنی کے نواحی علاقے میں پیش آیا جہاں بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی بہن کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعےکا مقدمہ کرلیا گیا ہے، معاملےکی تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے۔بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کا ایک اور واقعہ اوکاڑہ میں پیش آیا جہاں ایک بھائی نے ماڈلنگ کرنے پر اپنی بہن کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق 22 سالہ سدرہ فیصل آباد میں ماڈلنگ کرتی تھی، مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔واقعےکا مقدمہ بھائی کے خلاف درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort