شہباز گل کی گاڑی کو مبینہ ٹکر مارنے والی گاڑی کی شناخت ہوگئی | اردو میڈیا

admin
admin 5 مئی, 2022
Updated 2022/05/05 at 3:46 شام
284900 085103 updates
284900 085103 updates

فوٹو:فائل/ ٹوئٹررہنما تحریک انصاف شہباز گل کی گاڑی کو موٹر وے پر مبینہ ٹکر مارنے والی گاڑی کی شناخت کرلی گئی۔موٹر وے پولیس کے مطابق ٹکر لگنےکے بعد گاڑی کا ڈرائیور رکنے کے بجائے فرار ہوگیا،  گاڑی کے مالک کی بھی شناخت کرلی ہے۔موٹر وے پولیس حکام کا کہنا ہےکہ متعلقہ شخص تک جلد پہنچ جائیں، موٹروے کے افسران پرمشتمل ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔خیال رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے تھے۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ خانقاہ ڈوگرا کے قریب پیش آیا، گاڑی میں موجود افراد کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں کسی دوسری گاڑی کے ملوث ہونےکے شواہد نہیں ملے، زخمیوں کو طبی امداد دے کرکچھ دیر میں اسلام آباد روانہ کر دیا جائے گا۔ذرائع موٹروے پولیس کا بتانا ہے کہ شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی سے پیش آیا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہےکہ ان کی گاڑی کا پیچھا کرکے جان بوجھ کر ہِٹ کیا گیا۔ٹوئٹر پر ایک بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ میری گاڑی کا پیچھا کرکے جان بوجھ کر ہِٹ کیا گیا، یہ ایک منصوبے کے تحت کیا گیا، قاتلانہ حملہ کروانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ اپنے مولا اور قوم کی دعاؤں کی وجہ سے زندہ ہوں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort