ملائکہ نے ارجن کپور سے جلد شادی کرنے کا اشارہ دے دیا | اردو میڈیا

admin
admin 5 مئی, 2022
Updated 2022/05/05 at 4:30 شام
284901 092240 updates
284901 092240 updates

بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑہ اور اداکار ارجن کپورگزشتہ 4 سال سے زائد عرصے سے قریبی رشتے میں ہیں—فوٹو: فائلبالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑہ اور اداکار ارجن کپورگزشتہ کئی سالوں سے قریبی رشتے میں ہیں لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں ملائکہ اروڑا نے ارجن کپور کے ساتھ جلد شادی کرنے کا اشارہ دیا۔رپورٹس کے مطابق ملائکہ نے انٹرویو میں کہا کہ ارجن کے ساتھ ان کا رشتہ ان کے لیے کافی ‘مقدس’ ہے اور وہ ایک دوسرے کے لیے اس حد تک سنجیدہ ہیں کہ وہ مسلسل اپنے تعلقات کو پروان چڑھانے کے طریقے سوچتے رہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سب سے اہم حصہ یہ ہے کہ اگر ہم جانتے ہیں کہ ہم ایک ساتھ مستقبل میں زندگی گزارنا چاہتے ہیں یہ رشتہ  میرے لیے مقدس اور اہم ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم ایک ایسی جگہ پر ہیں جہاں ہم سوچ رہے ہیں کہ ہمیں آگے کیا کرنا ہے۔ملائکہ نے کہا کہ میں اور ارجن چیزوں پر بہت بحث کرتے ہیں۔ہمارے خیالات ایک جیسے ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ہم ایک ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں اور یقینی طور پر اپنا مستقبل ایک ساتھ دیکھتے ہیں۔یاد رہے کہ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے سال 1998 میں اداکار و فلم ساز ارباز خان سے شادی کی تھی، جوڑے کے ہاں 2002 میں بیٹے ارہان خان کی پیدائش ہوئی تھی، 19 سال شادی رہنے کے بعد ان کی طلاق 2017 میں ہوئی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort