لیک ویو پارک میں ہلڑبازی اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں 13 افرادگرفتار | اردو میڈیا

admin
admin 5 مئی, 2022
Updated 2022/05/05 at 6:06 شام
284907 110715 updates
284907 110715 updates

فوٹو: ٹوئٹروفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مشہور لیک ویو پارک میں  ہلڑبازی اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں 13 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔عید کے آخری روز پارک میں داخلےکے لیے شہریوں کا رش لگ گیا،  بہارہ کہو سے کشمیر چوک تک شدید ٹریفک جام ہوگیا جس میں کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔پولیس کے مطابق لیک ویو پارک میں 8 مئی تک صرف فیملیز کے داخلے کی اجازت ہے،  پابندی کے باوجود سیکڑوں نوجوان پارک میں داخل ہوئے اور انہوں نے پارک کے عملے سے ہاتھا پائی کی اور زبردستی داخلے کی کوشش کی جس پر 13 افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور   تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ہنگامہ آرائی کے بعد لیک ویو پارک کو عام لوگوں کے لیے بند کر دیا گیا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort