فرح گوگی نے عمران خان کی ایما پر لوٹ مارکا بازار گرم کیا، عطا تارڑکا الزام | اردو میڈیا

admin
admin 5 مئی, 2022
Updated 2022/05/05 at 6:19 شام
284908 111401 updates
284908 111401 updates

مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللہ تارڑ کا کہنا ہےکہ ساڑھے تین سال پنجاب کی عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا۔—فوٹو: فائلمسلم لیگ ن کے رہنما عطااللہ تارڑ کا کہنا ہےکہ ساڑھے تین سال پنجاب کی عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا جبکہ فرح گوگی نے عمران خان کی ایما پر پنجاب میں لوٹ مار کا بازار گرم کیا۔لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے عطااللہ تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے عثمان بزدار کو بے اختیار وزیر اعلیٰ ٰ بنایا ،فرح گوگی نے پنجاب حکومت کو یوں چلایا ، جیسے نجی کمپنی بھی نہیں چلائی جاتی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے فرح گوگی کو 32 کروڑ کا فائدہ پہنچایا۔عطااللہ تارڑ نے کہا کہ فرح گوگی کے پاس 32 کروڑ روپے کی کوئی منی ٹریل نہیں ہے، فرح کے گھر میں  ہی عمران اور بشریٰ بی بی کا نکاح ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے گوگی بچاؤ مارچ کا اعلان کیاہے  البتہ حکومت فرح  کو واپس بلو ا کر تحقیقات کرائےگی ۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort