امریکی انٹیلی جنس روسی جرنیلوں کو مارنے کیلئے یوکرین کی مدد کر رہی ہے، پینٹاگون | اردو میڈیا

admin
admin 5 مئی, 2022
Updated 2022/05/05 at 7:59 شام
284918 125221 updates
284918 125221 updates

یوکرینی حکام کا دعویٰ ہے کہ اب تک وہ 12 روسی جنرلوں کو اگلے مورچوں پر نشانہ بنا کر ہلاک کرچکے ہیں۔—فوٹو: نیو یارک ٹایمزامریکا نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے روس کیخلاف جنگ میں یوکرین کو انٹلی جنس مدد فراہم کی۔ جس کے نتیجے میں یوکرینی فوج نے کئی روسی جنرلوں کو قتل کیا گیا۔امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکی حکام نے مبینہ طور پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ یوکرین کو انٹیلی جنس مدد فراہم کر رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق امریکی دفاعی عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا یوکرین کو قابل عمل انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے تاکہ یوکرینی فوج کو  روس کے خلاف جنگ میں  اہداف کو حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔ان دعوؤں کی تصدیق کرتے ہوئے،امریکی محکمہ دفاع  پینٹاگون کے ترجمان، جان کربی نے تسلیم کیا کہ امریکا یوکرین کو ایسی معلومات اور انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے جسے وہ اپنے دفاع کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔حکام کے مطابق اس انٹیلی جنس میں روسی فوجیوں کی متوقع نقل و حرکت بھی شامل ہے جو مشرقی یوکرین کے ڈونباس علاقے میں لڑائی کے لیے ماسکو کے خفیہ جنگی منصوبے کے حالیہ امریکی جائزوں سے حاصل کی گئی۔دوسری جانب  یوکرینی حکام کا دعویٰ ہے کہ اب تک وہ 12 روسی جرنیلوں کو اگلے مورچوں پر نشانہ بنا کر ہلاک کرچکے ہیں۔

TAGGED: ,
اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort