عمران خان اور ان کی جماعت مسجد نبوی واقعے کی مذمت کریں: طاہر اشرفی | اردو میڈیا

admin
admin 6 مئی, 2022
Updated 2022/05/06 at 4:19 صبح
284926 091356 updates
284926 091356 updates

مسجد نبوی واقعے پر مقدمات سرکار کی طرف سے نہیں، عوام کی جانب سے درج کرائے گئے ہیں: چیئرمین متحدہ علما بورڈ پنجاب/ فائل فوٹومتحدہ علما بورڈ پنجاب کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ  عمران خان اور  ان کی جماعت مسجد نبوی کے واقعے کی مذمت کریں۔لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ مسجد نبوی واقعے پر نماز جمعہ کے خطبات میں مذمت کی جائے گی ، عمران خان خود بھی عاشق رسول ہیں. ان کی جماعت کو بھی واقعےکی مذمت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے پر مقدمات سرکار کی طرف سے نہیں، عوام کی جانب سے درج کرائے گئے ہیں،  توہین مذہب اور توہین رسالت کے قانون کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے۔طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری کا خط پاکستان کے خلاف جا سکتا ہے، عمران خان سے درخواست ہے کہ وہ یہ خط واپس لیں۔ انہوں نے مزید کہا حکومت پاکستان سعودی حکام سے رابطے میں ہے. کسی بے گناہ کو سزا نہیں ملے گی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort