دیرینہ رنجش پر مخالفین کی فائرنگ سے ایک راہگیر سمیت3 افراد زخمی | اردو میڈیا

admin
admin 6 مئی, 2022
Updated 2022/05/06 at 4:47 صبح
284928 091059 updates
284928 091059 updates

 مناواں کے علاقہ اعوان ڈھائے والا میں ہونے والی فائرنگ ملزم علی احمد نے کی جس کی جمیل نامی شخص سے دیرینہ رنجش تھی/ فوٹوفائل لاہور:  مناواں میں دیرینہ رنجش  پر مخالفین کی فائرنگ سے ایک راہگیر سمیت تین افراد  زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مناواں کے علاقے اعوان ڈھائے والا میں ہونے والی فائرنگ ملزم علی احمد نے کی جس کی جمیل نامی شخص سے دیرینہ رنجش تھی۔پولیس کا بتانا ہے کہ مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں جمیل،  اس کا بھائی عقیل اور عاشق نامی ایک راہگیر بھی زخمی ہوگیا جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا  ہے کہ  واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort