بارشوں سے دریاؤں میں پانی کی آمد میں بہتری، سندھ اور پنجاب کو پانی کی فراہمی بڑھا دی گئی | اردو میڈیا

admin
admin 6 مئی, 2022
Updated 2022/05/06 at 5:35 صبح
284933 095136 updates
284933 095136 updates

سندھ کو پانی کی فراہمی 60 ہزار کیوسک اور پنجاب کو 75 ہزار کیوسک کر دی گئی ہے: ترجمان ارسا۔ فوٹو: فائلترجمان ارسا نے کہا ہے کہ بارشوں کے باعٽ دریاؤں میں پانی کی آمد میں بہتری آئی ہے جس کے بعد سندھ کو پانی کی فراہمی 32 ہزار کیوسک سے بڑھا کر 60 ہزار کیوسک کر دی گئی ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں ترجمان ارسا خالد ادریس رانا نے بتایا کہ بارشوں کی وجہ سے پانی کی دستیابی میں کچھ بہتری آئی ہے جس کے بعد سندھ کو پانی کی فراہمی بڑھا دی گئی ہے۔سندھ میں پانی کی قلت سے متعلق ترجمان ارسا نے بتایا کہ سندھ کو پانی کی فراہمی 32 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار کیوسک کر دی ہے تاہم سندھ تک یہ اضافی پانی پہنچنے میں چار پانچ دن لگ جائیں گے۔ترجمان ارسا نے بتایا کہ پنجاب کو پانی کی فراہمی بھی 51 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار کیوسک کر دی گئی ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort