پاکستان نے مقبوضہ کشمیر پر نام نہاد حد بندی کمیشن کی رپورٹ پاکستان نے مسترد کردی | اردو میڈیا

admin
admin 6 مئی, 2022
Updated 2022/05/06 at 5:04 صبح
284935 095832 updates
284935 095832 updates

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر پر نام نہاد حد بندی کمیشن کی رپورٹ پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا/ فائل فوٹواسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر پر نام نہاد حد بندی کمیشن کی رپورٹ پر   بھارتی ناظم الامور کو  دفتر خارجہ طلب کرلیا۔ترجمان کے مطابق دفتر خارجہ طلبی پر بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا  ہےکہ پاکستان مقبوضہ کشمیر  پر نام نہاد حد بندی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو طلبی پر احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا جس میں کہا گیا ہےکہ نام نہاد حد بندی کمیشن کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریتی آبادی کو  بے اختیار کرنا ہے، نئی حد بندیاں مقبوضہ علاقے کے لوگوں کو مزید کمزور،  پسماندہ اور تقسیم کر دیں گی، نئی حد بندیاں ایک اور کٹھ پتلی حکومت کے قیام کی راہ ہموار کریں گی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا  ہے کہ جموں و کشمیر کا تنازع ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے  جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort