الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 20 ایم این ایزکو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے/ فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف کے منحرف ایم این ایز اور ایم پی ایز کے خلاف نااہلی ریفرنسز پر سماعت آج ہوگی۔چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت تین رکنی بینچ نااہلی ریفرنسزپرسماعت کرے گا جس سلسلے میں پی ٹی آئی کے 20 ایم این ایزکو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، الیکشن کمیشن نے 30 دن کے اندر نااہلی ریفرنسز پر فیصلہ کرنا ہے۔سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ آج سے الیکشن کمیشن میں شروع ہونے والا منحرف ارکان کو نااہل قرار دینے کا کیس انتہائی اہم ہے، سارا بحران ان منحرف ارکان کے کیس کے گرد گھومتا ہے۔انہوں نے کہا کہ منحرف 25 ارکان کی نااہلی کے ساتھ پنجاب حکومت کا مینڈیٹ ختم ہوجائے گا، فوری الیکشن نہیں کرائے گئے تو حالات مزید خراب ہوں گے۔