دو ووٹوں کی اکثریتی حکومت 2 ماہ میں ہی سیاسی طور پر ختم ہو جائے گی: شیخ رشید کا دعویٰ | اردو میڈیا

admin
admin 6 مئی, 2022
Updated 2022/05/06 at 6:20 صبح
284940 110507 updates
284940 110507 updates

امید ہے کہ آج عمران خان لانگ مارچ کی تارِیخ کا اعلان کریں گے: سابق وفاقی وزیر۔ فوٹو: فائلسابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دو ووٹوں کی اکثریتی حکومت 2 ماہ میں ہی سیاسی طور پر ختم ہو جائے گی۔ایک بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سامراجی مراسلہ سازش تھا لیکن موجودہ حکومت اسے بے بنیاد اور جعلی کہتی تھی، حکومت آج خود اپنے بیانیے کے خلاف تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان کر رہی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کر رہا ہے، یہ بات ثابت ہو گئی کہ مداخلت سازش سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی طرف سے جلسوں کی ابتدا جلد الیکشن کی ایک کڑی ہے، دو ووٹوں کی اکثریتی حکومت دو ماہ میں ہی سیاسی طور پر ختم ہو جائے گی۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا امید ہے کہ آج عمران خان لانگ مارچ کی تارِیخ کا اعلان کریں گے، بہتر یہی ہے کہ 31 مئی سے پہلے پہلے نئے انتخابات کا اعلان کر دیا جائے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort