کورونا سے اموات پر ڈبلیو ایچ او کے اعدادو شمار مستند نہیں: فیصل سلطان | اردو میڈیا

admin
admin 6 مئی, 2022
Updated 2022/05/06 at 5:53 صبح
284942 101936 updates
284942 101936 updates

 ہمارا کورونا اموات کا ریکارڈ درست تھا البتہ اموات کا ریکارڈ 100 فیصد درست ہونا ممکن نہیں: سابق معاون خصوصی برائے صحت/ فائل فوٹوسابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کو غیر مستند قرار دے دیا۔ایک بیان میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ مجھے تفصیلی دیکھنا پڑے گی، کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد کے تعین کیلئے ہم نے قبرستان کا ریکارڈ بھی چیک کیا اور اس ریکارڈ کو ہم نے اپنے سسٹم سے چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کورونا اموات کا ریکارڈ درست تھا البتہ اموات کا ریکارڈ 100 فیصد درست ہونا ممکن نہیں، اس میں 10 سے 30 فیصدتک کمی ہوسکتی ہےلیکن 8 گنا ناقابل یقین ہے۔سابق معاون خصوصی کا خصوصی کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کی بنیاد فرضی اعداد و شمار پر مبنی ہے جس کے اعداد و شمار مستند نہیں ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ بھارت میں آکسیجن کی سپلائی میں مسائل پیدا ہوئے لیکن ہمیں آکسیجن اور بیڈ کی کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort