شاہد آفریدی بیٹیوں کو عیدی کیوں نہیں دیتے؟ | اردو میڈیا

admin
admin 6 مئی, 2022
Updated 2022/05/06 at 8:12 صبح
284953 125019 updates
284953 125019 updates

حالیہ عید کے موقع پر شاہد آفریدی نے بیٹیوں کے ہمراہ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا جس میں میزبان کی جانب سے ان کی بیٹیوں سے مختلف سوالات کیے گئے/فوٹوفائلسابق کپتان  شاہد آفریدی نے عید کے موقع پر بیٹیوں کے ہمراہ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا جس میں میزبان نے ان کی بیٹیوں سے بھی دلچسپ سوالات کیے۔والد کی جانب سے ملنے والی عیدی کے سوال پر لالہ کی چھوٹی بیٹی کا کہنا تھا کہ ’بابا کہتے ہیں عیدی دوں گا لیکن نہیں دیتے اس کے علاوہ بابا سے کبھی بھی پیسے مانگے تو وہ دے دیتے ہیں اور امی سے پیسے مانگے جائیں گے تو وہ کہتی ہیں بابا نے دے دیے،‘۔بیٹی کے جواب پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ایسا اس لیے ہے کہ کیوں کہ بیٹیوں کا ہر دن عید کا دن ہوتا ہے، یہ جب بھی مجھ سے پیسوں کی خواہش کرتی ہیں میں پوری کردیتا ہوں۔گاؤں اور شہر میں گزاری عید سے متعلق لالہ کی صاحبزادیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے عید نہیں گزاری صرف ایک بار گئے تھے لیکن گاؤں کی عید میں مزہ نہیں آتا کیوں کہ وہاں پابندیاں زیادہ ہیں، یہاں بابا ہیں تو دوستوں سے ملنا جلنا زیادہ ہوتا ہے جس کے باعث یہاں کی عید میں زیادہ مزہ آتا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort