سوشل میڈیا پر فحش اور غیر اخلاقی مواد پھیلانے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ | اردو میڈیا

admin
admin 6 مئی, 2022
Updated 2022/05/06 at 9:45 صبح
284957 024901 updates
284957 024901 updates

غیر اخلاقی ویڈیوزاور تصاویر سمیت اس قسم کا گند پھیلانے والوں کا صفایا کریں گے، ایف آئی اے کو ہدایات دے دی ہیں: رانا ثنااللہ/ فائل فوٹواسلام آباد: حکومت نے سوشل میڈیا پر فحش اور غیر اخلاقی ویڈیوز سے لوگوں کو بدنام کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد پھیلانے والوں کو گرفتارکریں گے، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ایسے مواد کو برداشت نہ کیاجائے۔انہوں  نے کہا کہ سوشل میڈیا کو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، ایسے واقعات کی روک تھام کرنی ہے جس میں ایسے مواد کوبلیک میلنگ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، ہم ایسی جرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔وزیر داخلہ کاکہناتھاکہ غیر اخلاقی ویڈیوزاور تصاویر سمیت اس قسم کا گند پھیلانے والوں  کا صفایا کریں گے، اس سلسلے میں ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort