خدیجہ رحمان نے انسٹاگرام پر شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے شادی کو بہت انتظار کے بعد آنے والا دن قرار دیا/ فوٹو انسٹاگرامگزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بھارت کے آسکر ایوارڈ یافتہ گلوکار و موسیقاراے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان نے شادی کے بعد اپنی پہلی سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی ہے۔ خدیجہ رحمان نے انسٹاگرام پر شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے شادی کو بہت انتظار کے بعد آنے والا دن قرار دیا۔تصویر میں خدیجہ کو شوہر کے ہمراہ مشرقی عروسی لباس زیب تن کیے حجاب میں دیکھا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز خدیجہ رحمان اور آڈیو انجینئر ریاض الدین کی نکاح کی تقریب میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔ بعد ازاں اے آر رحمان نے انسٹاگرام پر بیٹی کی شادی کی تصویر اپ لوڈ کی تھیواضح رہے کہ گزشتہ سال 29 دسمبر کو خدیجہ رحمان اور ریاض الدین کی منگنی ہوئی تھی۔