ایف پی سی سی آئی کا وزیراعظم سے شرح سود میں کمی کا مطالبہ | اردو میڈیا

admin
admin 6 مئی, 2022
Updated 2022/05/06 at 9:55 صبح
284961 025724 updates
284961 025724 updates

ایف پی سی سی آئی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں شرح سود میں کمی کا مطالبہ کیا گیا ہے/ فائل فوٹولاہور: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے وزیراعظم سے شرح سود میں کمی کا مطالبہ کردیا۔ذرائع کے مطابق ایف پی سی سی آئی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں شرح سود میں کمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہےکہ تحریک انصاف کی حکومت جاتے جاتے شرح سود میں ڈھائی فیصد اضافہ کرگئی اور شرح سود میں اضافے سے پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے۔ایف پی سی سی آئی کے خط پر حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ شرح سود میں اضافہ کرتے وقت زمینی حقائق کو مدنظر نہیں رکھا گیا، حکومت کاروبار چلانے میں ہر ممکن تعاون کرے گی، پاکستان میں اس وقت شرحِ سود خطے میں سب سے زیادہ ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort