نیپرا نے این ٹی ڈی سی پر 5 کروڑ جرمانہ کردیا | اردو میڈیا

admin
admin 6 مئی, 2022
Updated 2022/05/06 at 10:43 صبح
284966 034004 updates
284966 034004 updates

این ٹی ڈی سی 9 جنوری2021 کوبلیک آؤٹ کے بعد بروقت بجلی سپلائی بحالی میں ناکامی پرکیا گیا ہے: نیپرا/ فائل فوٹواسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جنوری 2021 میں ملک میں بلیک آؤٹ کے معاملے پر این ٹی ڈی سی پر 5 کروڑ روپے جرمانہ کردیا۔نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ نیپرا اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی پر 5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا ہے جو 9 جنوری2021 کوبلیک آؤٹ کے بعد بروقت بجلی کی سپلائی بحالی میں ناکامی پرکیا گیا ہے۔نیپرا اعلامیے کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کو ملک میں بجلی سپلائی کی بحالی میں تقریباً 20 گھنٹے لگے تھے، اتھارٹی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مکمل تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی بنائی جس نے انکوائری کی اور اتھارٹی کو تفصیلی رپورٹ پیش کی۔نیپرا اعلامیے میں کہا  گیا ہےکہ رپورٹ کی بنیاد پر اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی کےخلاف قانونی کارروائی شروع کی، اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت این ٹی ڈی سی کو شوکازنوٹس جاری کیا اور سماعت کا موقع بھی دیا جس میں این ٹی ڈی سی کوئی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا۔اعلامیے کے مطابق بلیک آؤٹ پرمتعلقہ پاورپلانٹس کے خلاف بھی الگ سے قانونی کارروائی کی جارہی ہے جب  کہ دیگر پاور پلانٹس کے معاملے کو الگ سے نمٹایا جائے گا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort