بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کا مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کا عہد | اردو میڈیا

admin
admin 6 مئی, 2022
Updated 2022/05/06 at 10:48 صبح
284967 035125 updates
284967 035125 updates

بھارت میں ہندو انتہا پسندی اپنے عروج پر ہے اور ہر روز انتہا پسندی کا ایک نیا واقعہ سننے یا دیکھنے کو مل رہا ہے۔کہیں گائے کا گوشت کھانے کے الزام میں مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں تو کہیں مساجد میں اسپیکر سے اذان کی آواز پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں، کہیں مسلم خواتین اور طالبات کو تعلیمی اداروں میں نقاب کرنے سے روکا جا رہا ہے تو کہیں مسلمانوں کی املاک کو جلایا جا رہا ہے۔بھارت میں ہندو انتہا پسندی کی ایسی ہی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں بڑی تعداد میں ہندو مرد اور خواتین ایک ہال میں موجود ہیں اور ان سے مسلمانوں کا معاشی بائیکاٹ کرنے کا عہد لیا جا رہا ہے۔ویڈیو میں واضح طور پر سنا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون ہندو مجمعے سے عہد لے رہی ہے کہ ’ہم آج سے عہد کرتے ہیں کہ ہم مسلمانوں کی دکانوں کسی قسم کا کپڑا، جوتا اور دیگر سامان نہیں خریدیں گے اور نا ہی انہیں کسی قسم کا سامان فروخت کریں گے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort