شہباز گل کے ایکسیڈنٹ اور بعد کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے | اردو میڈیا

admin
admin 6 مئی, 2022
Updated 2022/05/06 at 11:08 صبح
284968 035639 updates
284968 035639 updates

شہباز گل کی حادثے کے روز اور ایک دن کے بعد کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی تبصرے کیے بغیر نہ رہ سکے/ فوٹو سوشل میڈیاگزشتہ روز موٹر وے پر تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس دوران شہباز گل سمیت گاڑی میں سوار دیگر افراد کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔حادثے کے بعد موٹر وے پر الٹی گاڑی اور شہباز گل کے ہاتھ میں پانی کی بوتل تھامے تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش رہیں جب کہ تصاویر میں شہباز گل کو حادثے کے مقام پر صحیح حالت میں دیکھا گیا۔تاہم جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر شہباز گل مختلف نظر آئے، اس  دوران ان کی گردن میں کالر اور ہاتھ پر پلاسٹر دیکھا گیا جب کہ وہ لاٹھی کے سہارے چلتے ہوئے عدالت پہنچے۔شہباز گل کی حادثے کے روز اور ایک دن کے بعد کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی تبصرے کیے بغیر نہ رہ سکے۔آئیے شہباز گل کی تصاویر  اور ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔سلطان احمد خان نامی صارف نے شہباز گل کی گزشتہ روز پانی کی بوتل کھولتے تصویر شیئر کی جس پر کیپشن درج تھا کہ  ایکسیڈنٹ  کے بعد بازو بوتل کو زور سے کھولنے کی کوشش میں ٹوٹے، پرویز الٰہی نے شہباز گل کو اپنا  پائیوڈین ڈونیٹ کرنے کا اعلان کردیا۔شاہ رخ حسین گھمرو نامی صارف نے  شہباز گل کی کل اور آج کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ  دراصل پرانےپاکستان میں ہڈیاں ایک دن کی تاخیر سے ٹوٹتی ہیں۔ خالد حسین نامی صارف نے شہباز گل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں تنقیدی انداز میں بہترین اداکار کے ایوارڈ کیلئے نامزد کیا۔ایک صارف نے شہباز گل پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا کا پہلا شخص جسے حادثے کی چوٹ اگلے دن جاکر لگی ہے ۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort