شکاگو میں جہاز کے پر کے اوپر چلنے والا مسافر گرفتار | اردو میڈیا

admin
admin 6 مئی, 2022
Updated 2022/05/06 at 2:32 شام
284979 063220 updates
284979 063220 updates

یہ واقعہ شکاگو کے اوہارے ایئرپورٹ میں پیش آیا/ اسکرین گریبامریکا میں ایک مسافر چلتے ہوائی جہاز میں ہنگامی دروازہ کھول کر طیارے کے  پَر کے اوپر چلنے لگا، جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ شکاگو کے اوہارے ہوائی اڈے پر پیش آیا۔سان ڈیاگو سے آنے والا طیارہ 5 مئی کو علی الصبح رن وے پر اترا ہی تھا کہ مسافر نے ہنگامی دروازہ کھولا اور ہوائی جہاز کے پر کے اوپر چلنے لگا۔جہاز میں موجود ایک فرد نے اس درواز ےکی تصویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کی جس کو کھول کر وہ مسافر جہاز سے باہر نکلا تھا۔اس مسافر کو بعد ازاں پولیس نے حراست میں لے لیا جس کا نام رینڈی فرینک ڈاویلا بتایا گیا ہے جو ریاست کیلی فورنیا کا رہائشی ہے۔اس مسافر پر غیرذمہ دارانہ رویے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور جلد مقدمہ چلایا جائے گا۔واقعے کے دوران طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے۔

TAGGED: ,
اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort