ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی میاں نوید کے والد رانا احمد علی گھر پر قتل | اردو میڈیا

admin
admin 6 مئی, 2022
Updated 2022/05/06 at 3:08 شام
284983 075140 updates
284983 075140 updates

نامعلوم افراد نے رانا احمد علی کو بیڈروم میں گھس کرگولیاں ماریں، تین گارڈز کوحراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے، پولیس— فوٹو: سوشل میڈیاپاکپتن سے ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی میاں نوید کے والد رانا احمد علی کو ان کے گھر  پر قتل کردیا گیا۔پولیس نے لاش سرد خانے منتقل کردی ، تین گارڈز کوحراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔ایم پی اے میاں نوید علی نے جیو نیوز کو بتایا کہ پاکپتن میں جائے وقوع سے گولیوں کے خول بھی ملے ہیں۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے رانا احمد علی کو بیڈروم میں گھس کرگولیاں ماریں۔پولیس نے رانا احمد علی کے ڈیرے پر تعینات 3 گارڈز کو حراست میں لے کرپوچھ گچھ شروع کردی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کیلئے ڈیرے پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مدد لی جائےگی۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کیلئے  یہ ٹیسٹ کیس ہے، ملزمان کو فوری قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ 

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort