امریکا میں پہلی بار ہم جنس پرست اور سیاہ فام خاتون وائٹ ہاؤس کی ترجمان مقرر | اردو میڈیا

admin
admin 6 مئی, 2022
Updated 2022/05/06 at 4:34 شام
284987 092015 updates
284987 092015 updates

امریکی صدر جو بائیڈن نے کیرین جین پیئر کو وائٹ ہاؤس کا نیا پریس سیکرٹری مقرر کردیا۔—فوٹو: فائلامریکا میں پہلی بار ہم جنس پرست اور سیاہ فارم خاتون کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان مقرر کردیا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو کیرین جین پیئر کو وائٹ ہاؤس کا نیا پریس سیکرٹری مقررکردیا۔رپورٹس کے مطابق اس سے قبل 44 سالہ جین پیئر  صدر بائیڈن کے منتخب ہونے کے بعد سے  پرنسپل ڈپٹی پریس سیکرٹری کے طور پر کام کررہی ہیں۔اس کے علاوہ وائٹ ہاؤس کی پریس ٹیم میں شامل ہونے سے پہلےانہوں نے نائب صدر کملا ہیرس کے لیے چیف آف اسٹاف کے طور پر کام کیا۔اطلاعات کے مطابق جین پیئر اگلے ہفتے کے آخر میں سبکدوش ہونے والی موجودہ پریس سیکرٹری  جین ساکی کی جگہ ذمہ داریاں نبھائیں گی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort