اوکاڑہ پولیس کےمطابق ملزمان نعیم ظاہر اور سلیم کے خلاف قبرسے 2سالہ بچی کی لاش نکالنے کا مقدمہ تھانہ بی ڈویژن میں درج ہے— فوٹو: سوشل میڈیااوکاڑہ میں قبر سے 2سالہ بچی کی لاش نکالنے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔پولیس کا کہناہے کہ ملزمان بچوں کی لاشوں کو قبروں سے نکال کر جادو ٹونا کرتے تھے۔اوکاڑہ پولیس کےمطابق ملزمان نعیم ظاہر اور سلیم کے خلاف قبرسے 2سالہ بچی کی لاش نکالنے کا مقدمہ تھانہ بی ڈویژن میں درج ہے۔پولیس کے مطابق شہری یاسر کی بیٹی زینب کا انتقال یکم مئی کو ہوا تھا۔ باپ تدفین کے اگلے روز قبرستان گیا تو لاش قبرسے باہر پڑی تھی۔وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئےکمشنر اور آرپی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔