کراچی اور ملک بھر میں آئندہ ہفتے موسم کیسا رہے گا؟ | اردو میڈیا

admin
admin 6 مئی, 2022
Updated 2022/05/06 at 5:10 شام
284991 095658 updates
284991 095658 updates

ہوا کے زائد دباؤ کے باعث اگلے ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں تیز ی سے اضافے کا خدشہ ہے۔— فوٹو: فائلآئندہ ہفتے سے ملک بھر میں ایک با رپھر شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ہوا کے زائد دباؤ کے باعث اگلے ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں تیز ی سے اضافے کا خدشہ ہے۔کراچی گرمی کی شدید لہر کی لپیٹ میں نہیں ہوگا لیکن موسم گرم ہی رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر  پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت میں 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔بالائی و وسطی سندھ، وسطی و جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔کراچی شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں نہیں ہوگا لیکن موسم گرم رہے گا اور پارہ 37 یا 38 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوسکتا ہے۔شدید گرم اور خشک موسم کے باعث آبی ذخائر ، فصلوں، سبزیوں اور  باغات کو پانی کی کمی کا خطرہ رہے گا۔ کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کے مناسب اقدامات کریں،  زیادہ درجہ حرارت کے باعث انرجی کی کھپت بڑھ جائیگی اور دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھنے کا امکان ہے، عوام پانی کا درست استعمال اور خود کو گرمی سے بچائیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort