جرمنی سے سیاحوں کو اسکردو لانے کیلئے بک خصوصی چارٹڈ فلائٹ مؤخر | اردو میڈیا

admin
admin 6 مئی, 2022
Updated 2022/05/06 at 5:04 شام
284992 100715 updates
284992 100715 updates

فوٹو: فائلجرمنی سے سیاحوں کو پاکستان کے علاقے اسکردو لانے کیلئے بک کی گئی خصوصی چارٹڈ پرواز کمپنی نے اپنی انتظامی وجوہات کی بنا پر مؤخر کردی ہے۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی(  سی اے اے) کے مطابق اس خصوصی پرواز نے جرمنی کے میونخ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے 13 مئی کو سیاحوں کو لے کر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا درجہ دیے گئے پاکستان کے اسکردو ہوائی اڈے پر اترنا تھا جس کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ سول ایوی ایشن ترجمان کے مطابق انٹرنیشنل چارٹرڈ پرواز بک کرنے والی کمپنی نے اپنی انتظامی وجوہات کی بنا پر پرواز کو مؤخر کیا ہے۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق اسکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ بین الاقوامی پروازوں کو خوش امدید کہنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اس پرواز کے اگلے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort