فوٹو:عمران اشرف انسٹاگرام اسکرہن گریبiپاکستانی اداکار عمران اشرف نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اپنا سر منٹواتے ہوئے دیکھا گیا۔سوشل میڈیا صارفین پہلے تو اداکار کو سر منڈواتا دیکھ کر حیران ہوئے لیکن پھر ساتھ ہی ویڈیو کے کیپشن کو دیکھ کر انہیں اندازہ ہوگیا کہ اداکار نے یہ کیوں کیا ہے۔عمران اشرف نے لکھا کہ ‘ دراصل میں نے فلم ‘دم مستم ‘ میں باؤ کا کردار نبھانے کیلئے اپنا سر منڈوایا تھا یہی وجہ ہے کہ میرے دو ڈراموں ’رقصِ بسمل‘ اور ’بدذات‘ میں کافی وقفہ آگیا تھا۔انہوں نے مزید لکھا کہ ‘ میں آپ لوگوں کا پیار حاصل کرنے کیلئے ہمیشہ کوشش کرتا رہوں گا’۔واضح رہے کہ فلم ‘دم مستم’ عیدالفطر پر ریلیز کی گئی جس میں اداکار عمران اشرف اور عمار خان مرکزی کردار میں نظر آئے۔