مفتاح اسماعیل پیٹرولیم لیوی سے متعلق سابقہ حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ سامنے لے آئے | اردو میڈیا

admin
admin 6 مئی, 2022
Updated 2022/05/06 at 9:43 شام
285011 024357 updates
285011 024357 updates

مفتاح اسماعیل پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں اضافے سےمتعلق تحریک انصاف کی حکومت کا آئی ایم ایف سےمعاہدہ سامنےلےآئے۔—فوٹو: فائلوفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں اضافے سےمتعلق  تحریک انصاف کی حکومت کا آئی ایم ایف سے کی گیا معاہدہ سامنےلےآئے۔ مفتاع اسماعیل نے ٹوئٹر پر معاہدے کی دستاویز ات کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس کے مطابق سابق حکومت نے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا کہ نومبر 2021 میں پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں چار روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔سابقہ حکومت کے معاہدے کے مطابق حکام پیٹرول اور ڈیزل میں بتدریج چار روپے فی لیٹراضافہ کرتے جائیں گے، جب تک کے لیوی 30 روپے فی لیٹر تک نہ پہنچ جائے۔اس سے قبل سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے بیان میں کہا تھا کہ ‘انہوں نے آئی ایم ایف کو جون 2022 سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی یقین دہانی کرانے سے انکار کیا تھا اور ہم نے سبسڈی دینے کا طریقہ دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ مفتاح صا حب آپ عوام پر بوجھ نہ ڈالیں اور تسلیم کریں کہ پی ٹی آئی کی پالیسی درست تھی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort