جیونیوز کے سینیئر نمائندے خالد حمید فاروقی انتقال کرگئے | اردو میڈیا

admin
admin 6 مئی, 2022
Updated 2022/05/06 at 10:21 شام
285013 032200 updates
285013 032200 updates

جیونیوز کے یورپ میں سینیئر نمائندے خالد حمید فاروقی انتقال کرگئے۔—فوٹو: اسکرین گریبجیونیوز کے یورپ میں سینیئر نمائندے خالد حمید فاروقی انتقال کرگئے۔فیملی ذرائع کے مطابق خالد حمید فاروقی کچھ عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے لیکن لندن سے برسلز واپس پہنچے تو اچانک ہارٹ اٹیک ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا۔خالد حمیدفاروقی کا تعلق کراچی سےتھا لیکن وہ طویل عرصے سے یورپ میں مقیم تھے انہوں نے پسماندگان میں بیوہ، بیٹا اور بیٹی کو چھوڑا ہے۔ خالد حمید فاروقی عالمی امور پر رپورٹنگ کے لیے شہرت رکھتے تھے ، وہ جیونیوز کے قیام سے اب تک ادارے سے وابستہ رہے، اس دوران انہوں نے  اہم امور پر مختلف ممالک سے غیر معمولی رپورٹنگ کی، حال ہی میں انہوں نے فرانس کے صدارتی انتخابات کی کوریج کی تھی۔اس کے علاوہ خالد حمید فاروقی جنگ کی کوریج کیلئےحال ہی میں یوکرین بھی گئے تھے جبکہ وہ نیٹو، یورپی یونین کے امور کی کوریج کا وسیع تجربہ رکھتے تھے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort