خاتون پولیس انسپکٹر کو ان کے شوہر نے قتل کردیا | اردو میڈیا

admin
admin 7 مئی, 2022
Updated 2022/05/07 at 4:59 صبح
285022 093230 updates
285022 093230 updates

شک کی بنیاد پر ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو ا نے اعتراف جرم کرلیا: پولیس/ فائل فوٹوخیرپورمیں خاتون انسپکٹر زلیخا انصاری کو ان کے شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے پہلے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد کے گھر میں گھس فائرنگ کرنے کا بیان دیا اور بعد میں بیان بدلا کہ خاتون انسپکٹر نے خودکشی کی ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ شک کی بنیاد پر ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹی کے رشتے کے معاملے پر بیوی سے نوک جھونک چلی آرہی تھی، آج جذبات میں آکر بیوی کو پسٹل سے فائر کرکے قتل کیا ہے۔پولیس کےمطابق  مقتولہ ڈی آئی جی سکھر رینج کمپلین سیل کی انچارج تھیں، ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort