سندھ میں پانی کا بحران، کوٹری بیراج پر 59 فیصد پانی کی کمی | اردو میڈیا

admin
admin 7 مئی, 2022
Updated 2022/05/07 at 4:50 صبح
285023 094007 updates
285023 094007 updates

بیراج کے اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 5 ہزار 90 کیوسک ہے جب کہ ڈاؤن اسٹریم میں پانی کا اخراج 205 کیوسک ہے/ فائل فوٹوسندھ میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا اور  کوٹری بیراج پر 59 فیصد پانی کی کمی کے باعث فصلوں کی کاشت کے لیے پانی کی فراہمی روک دی گئی۔سندھ میں پانی کے  بحران کی وجہ سے سکھر بیراج پر بھی پانی کی کمی 48 فیصد تک پہنچنے کے باعث فصلوں کی کاشت کے لیے پانی کی فراہمی روک دی گئی ہے۔کوٹری بیراج کنٹرول روم کے مطابق بیراج کے اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 5 ہزار 90 کیوسک ہے جب کہ ڈاؤن اسٹریم میں پانی کا اخراج 205 کیوسک ہے، کوٹری بیراج پر اس وقت 59 فیصد پانی کی کمی کا کا سامنا ہے جب کہ اس وقت کوٹری بیراج پر 12 ہزار کیوسک پانی دستیاب ہونا چاہیے تھا۔پانی کی عدم دستیابی کے باعث کوٹری بیراج سے نکلنے والی نہروں کے بی فیڈر، اکرم واہ اور کمبائنڈ چینل سے صرف پینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے ج بکہ زراعت کے لیے اس وقت بیراج پر پانی دستیاب نہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے بارش کا نیا سلسلہ شروع نہیں ہوا تو فصلوں کو نقصان ہوگا، حالیہ بارشوں کے بعد ارسا کی جانب سے چھوڑا گیا 30 ہزار کیوسک پانی 5 سے 6 روز میں سکھر پہنچے گا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort